Friday, April 26, 2024

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دیدی
July 3, 2019

 چیسٹرلی اسٹریٹ (92 نیوز) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کے 305 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

 مارٹن گپٹل 8، نکولس کوئی رنز نہ بنا سکے۔ کین ولیم سن 27، روز ٹیلر 28 رنز بنا سکے ، جمی نیشم 19، گرینڈ ہوم 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹام لاتھم 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سینٹنر 12، میٹ ہنری 7 رنز ، ٹرینٹ بولٹ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 انگلینڈ کےمارک ووڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ووکس، جوفراآرچر، پلنکٹ، اسٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے جونی بیرسٹو نے 106 رنز بنائے ۔ جیسن روئے 60 رنز ، جوروٹ 24، این مورگن 42 رنز بنا سکے۔ جوزبٹلر11، بین اسٹوکس11، ووکس4، عادل رشید 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جونی بیرسٹو مین آف دی میچ قرار پائے۔

انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔ انگلش ٹیم کے 9 میچ کھیل کر 12 پوائنٹس، تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ۔ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ہوگئی۔ پاکستان بنگلہ دیش سے 316 رنز سے جیتے تو سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف 400 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو 84 رنز پر آؤٹ کرے۔

قبل ازیں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 305 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بئیر اسٹو 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیسن رائے نے 60 اور این مورگن نے 42 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمی نشیم ،ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔