Friday, April 19, 2024

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا
December 2, 2020

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے،پروٹیز کی جانب سے وین ڈوسن 74اور فاف ڈوپلیسی 52رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے دو وکٹیں حاصل کیں،192رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ میلان اور جوز بٹلر  نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 18ویں اوور میں  ہدف حاصل  کر لیا۔

ڈیوڈ میلان نے 99اور بٹلر نے 67رنز بنائے۔