Thursday, March 28, 2024

انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز 1-3سے جیت لی

انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز 1-3سے جیت لی
September 2, 2018
ایجز بال( 92 نیوز) انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں  بھارت کو 1-3 سے شکست دے دی ، چوتھے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے  مہمانوں کو 60رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے گھر کے شیروں کو  ایک بار پھر دھول چٹا دی ،روٹ الیون نے چوتھے  ٹیسٹ میں  بھارت کو ساٹھ رنز سے شکست دے دی ۔ کھیل کے چوتھے روزانگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر260رنزسے اپنی نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا، تاہم انگلش ٹیم 271 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔جوز بٹلر نے 69رنز کی اننگز کھیلی،بھارت کی جانب سے محمد شامی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارتی بیٹنگ لائن 245رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنبھل کر نہ کھیل سکی ، معین علی کے سامنے کسی کی نہ چلی اور پوری  بھارتی ٹیم184 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان ویرات کوہلی 58رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، میچ میں نو شکار کرنے پر معین علی مین آف دی میچ رہے۔ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن  برتری حاصل ہوگئی ہے جب کہ سیریز کا آخری میچ سات ستمبر کو کھیلا جائےگا۔