Sunday, September 8, 2024

انگلینڈ نے افغانستان کو 15 رنز سے ہرا دیا‘ معین علی مین آف دی میچ

انگلینڈ نے افغانستان کو 15 رنز سے ہرا دیا‘ معین علی مین آف دی میچ
March 23, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ نے افغانستان کو پندرہ رنز سے شکست دے دی۔ معین علی اکتالیس رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ انگلش بلے باز تو مشکل سے سات وکٹوں پر ایک سو بیالیس رنز بنا پائے تاہم باولرز نے ہدف کا بھرپور دفاع کیا اور افغان بلے بازوں کو 9 وکٹوں میں ایک سو ستائیس رنز تک محدود کر دیا۔ انگلینڈ کے معین علی اکتالیس رنز ناٹ آوٹ کی عمدہ اننگز کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ افغانستان کے شفیق اللہ پینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔