Friday, April 19, 2024

انگلینڈ نے آئر لینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں 143رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ نے آئر لینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں 143رنز سے شکست دیدی
July 26, 2019
لندن (92 نیوز) انگلینڈ نے آئر لینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں 143رنز سے شکست دیدی۔ آئر لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں  182رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 38رنز پر ڈھیر ہوگئی، کرس ووکس نے 6اور اسٹیوارٹ براڈ نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ  پہلی اننگز میں 85اور دوسری اننگز میں303رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ آئر لینڈ نے پہلی اننگز میں 207رنز بنائے تھے۔آئر لینڈ کے ٹم مرٹف نے پہلی اننگز میں 13رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔چار روزہ ٹیسٹ میچ تیسرے ہی روز اختتام پذیر ہوگیا، انگلینڈ کے جیک لیچ مین آف دی میچ قرارپائے۔