Thursday, April 25, 2024

انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
June 30, 2020
 لندن (92 نیوز) انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ رپورٹس پی سی بی کو موصول ہو گئی۔ انگلینڈ میں موجود 20 کرکٹرز اور 12 رکنی ٹیم آفیشل کے ٹیسٹ منفی آئے۔ ادھر پاکستان میں موجود چھ کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آگیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کورونا منفی رپورٹ آنے والے کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے اہل ہو گئے اور جلد  وورسٹر شائر میں ٹیم کو جوائن  کر ینگے۔ پی سی بی نے  کھلاڑیوں کے  دورہ انگلینڈ  کے لیے انتظامات   کا آغاز کر دیا۔ چھ کرکٹرز  کی پہلی کورونا رپورٹ  چھبیس جون کو  منفی آئی تھی۔ قومی ٹیم کے گیارہ آفیشل سمیت  بیس  ارکان انگلینڈ پہنچ کر ووسٹر شائر  میں چودہ روز کے لیے قرنطینہ   میں ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین  ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز  کی سیریز ہو گی ۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے شروع ہو گا۔