Friday, March 29, 2024

انگلینڈ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے مسلمان میاں بیوی گرفتار

انگلینڈ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے مسلمان میاں بیوی گرفتار
December 30, 2015
لندن (92نیوز) برطانیہ میں پولیس نے لندن میں دہشت گردی کی منصوبے بندی کے جرم میں ایک مسلمان جوڑے کو قصوروار ٹھہرایاہے۔ پولیس کا کہنا ہے رحمن اور ثنا سات جولائی کو لندن بم دھماکوں کے دس سال مکمل ہونے پر دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے دو مسلمان میاں بیوی کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق رحمان نے لندن کی زیر زمین میٹرو اور ایک شاپنگ سینٹر کو نشانے بنانے کے بارے میں سوشل میڈیا پر تبصرے بھی کیے۔ محمد رحمان اور اس کی اہلیہ ثنا احمد کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ رحمان نے سوشل میڈیا پر تجاویز طلب کیں کہ لندن میٹرو کو نشانہ بنایا جائے یا ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کو؟ رحمان نے تحقیقات کے دوران حملوں کا اعتراف کیا۔ ملزم نے ٹوئٹر پر گھر میں بنائے گئے دیسی ساختہ بم کی تصاویر بھی جاری کیں۔ دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے سے کیمیکل کی خریداری کے بارے میں موبائل پر پیغامات بھجوائے۔ کاو¿نٹر ٹیررازم یونٹ کے سربراہ نے کہا رحمان نے سوشل میڈیا پر انتہا پسند مواد شائع کیا۔ دونوں نے انٹرنیٹ پر متعدد بار جہادی مواد تک رسائی بھی حاصل کی۔