Friday, April 26, 2024

انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار
October 3, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا۔

پانچ فٹبال کھلاڑیوں کے انکار پر وزیر صحت ساجد جاوید نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ساجد جاوید نے کہا کہ پلیئرز نواجونوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور انہیں ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

وزیر صحت نے کھلاڑیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوائیں خود کو اور جو آپ کے اردگرد لوگ ہیں ان کو بھی محفوظ بنائیں۔

ذرائع کے مطابق ویکسین سے انکار کرنے والوں میں تین سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ پلیئرز کے ویکسین لگوانے سے انکار کے بعد اگلے سال قطر ورلڈ کپ میں ان کھلاڑیوں پر پابندی لگ سکتی ہے۔