Friday, May 3, 2024

انگلینڈ سے شکست !!! مین آف دی سیریز نوازشریف اور نجم سیٹھی ہیں : عمران خان

انگلینڈ سے شکست !!! مین آف دی سیریز نوازشریف اور نجم سیٹھی ہیں : عمران خان
November 28, 2015
لاہور (92نیوز) عمران خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کی ذمہ داری وزیر اعظم نواز شریف اور نجم سیٹھی پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف اور نجم سیٹھی نے شاندار کارکردگی دکھائی‘ دونوں کو مین آف دی سیریز قرار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے ذمہ دار نوازشریف اور نجم سیٹھی ہیں۔ دونوں کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی جمہوری آمریت مشرف کی فوجی آمریت سے زیادہ غاصبانہ ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں تحریک انصاف کے قائد نے کہا کہ وہ نواز اور مشرف دونوں کی مخالفت کرتے ہیں تاہم شریف برادران جس طرح پولیس کا ظالمانہ استعمال کرتے ہیں ایسا انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ماڈل ٹاﺅن میں پولیس سے بربریت کروائی انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا ظلم نہیں نہیں دیکھا۔ عمران خان نے کہا کہ شریف بردران اب بھی پولیس کا سیاسی مقاصد استعمال کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بلدیاتی انتخابات میں پولیس کو مسلسل استعمال کیا جا رہا ہے اور اب تک ان کے خلاف صرف انتخابی مہم چلانے پر دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔