Friday, March 29, 2024

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین مانچسٹر ٹیسٹ کا چوتھا روز بارش کی نذر

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین مانچسٹر ٹیسٹ کا چوتھا روز بارش کی نذر
July 28, 2020

مانچسٹر ( 92 نیوز) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان  مانچسٹر ٹیسٹ کا چوتھا روز بارش کی نذر ہوگیا، پورے دن ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے دن بارش کے باعث چائے کے وقفے کے بعد فیلڈ امپائرز نے میچ  ختم کرنے کا اعلان کیا، میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے دوسری اننگز  دو وکٹوں 226 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز  میں دو وکٹوں کے نقصان  پر 10 رنز بنالیے تھے، آج میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 389 رنز اور انگلینڈ کو آٹھ وکٹیں درکار ہوں گی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔