Monday, September 16, 2024

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
April 2, 2018

کرائسٹ چرچ ( 92 نیوز ) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا، آخری روز  کیویز ٹیم کو جیت کے لیے 340 رنز درکار ہیں۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں چوتھے روز کا کھیل ختم ہو گیا، نیوزی لینڈ نے382 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنا لیے ،اس سے قبل انگلش ٹیم  نے دوسری اننگز 352 رنز پر ڈیکلیئر کر دی ۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹون مین ،وینس ،کپتان جوئے روٹ  اور ڈیوڈ ملان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں،پانچویں روز  کیویز ٹیم کو جیت کے لیے مزید 340 رنز درکار ہیں۔