Saturday, April 20, 2024

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر عالمی کرکٹرز اور کمنٹیٹر کی پاکستان سے اظہار یکجہتی

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر عالمی کرکٹرز اور کمنٹیٹر کی پاکستان سے اظہار یکجہتی
September 26, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر عالمی کرکٹرز اور کمنٹیٹر کی پاکستان سے اظہار یکجہتی جاری ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان آئن چیپل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پر برہم ہو گئے۔ اپنے مضمون میں انکا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ  بہت برا سلوک ہوا، حالانکہ پاکستانی ٹیم نے کورونا کے دوران بے غرض ہو کر دوسرے ممالک کے دورے کئے۔ پاکستان کو اب ان سب حالات سے سبق سیکھنا ہو گا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کمنٹری کرنیوالے عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین کمنٹیٹر مائیک ہیزمین کہتے ہیں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا فیصلہ شرمناک ہے۔ انگلینڈ کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ آئی سی سی کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔

مائیک ہیرمین نے کہا مجھے پاکستان میں خطرہ محسوس ہوتا تو میں یہاں کمنٹری کے لیے نہ آتا۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹییڈ پاکستانی ٹیم سے خوفزدہ ،بولے، دورہ منسوخ ہونا  ہمارے  ہاتھ میں نہیں تھا اس پر افسوس ہوا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان سے پہلا میچ ہے جو یقیناً ٹف ہو گا ۔ چیئرمین بی سی بی بھی اپنی ٹیم کو سارا غصہ میچ میں نکالنے کا کہہ چکے ہیں۔ پاکستانی شائقین کا  بھی دباؤ ہو گا۔ ساری دنیا کی نظریں اس میچ پر لگی ہوں گی ۔