Thursday, April 25, 2024

انگلش کرکٹرز لیوک رائٹ اور ٹیمل ملز پاکستان میں کھیلنے پر رضامند

انگلش کرکٹرز لیوک رائٹ اور ٹیمل ملز پاکستان میں کھیلنے پر رضامند
October 28, 2016
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کےلئے اچھی خبر یہ ہے کہ انگلش کرکٹرز لیوک رائٹ اور ٹیمل ملز پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے۔ پی ایس ایل میں دونوں کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ برطانوی اخبار کے مطابق لیوک رائٹ اور ٹیمل ملز پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ دونوں کرکٹرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔