Sunday, September 8, 2024

انگلش کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ

انگلش کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ
August 24, 2015
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اوول میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والےپانچویں ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی بنا پر انگلینڈ پر جرمانہ عائد  کیا گیا ۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک پر میچ فیس کا چالیس فیصدجبکہ انگلش ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ جرمانے آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر جیف کرو کی جانب سے عائد کئے گئے ایشز ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو ایک اننگز اور چھیالیس رنز سے شکست دے دی ۔ جبکہ انگلینڈ نے یہ سیریز تین دو سے جیتی۔