Thursday, April 25, 2024

انگلش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی تصدیق کر دی

انگلش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی تصدیق کر دی
October 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی تصدیق کر دی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا جنوری میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ 15 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت کی تصدیق کر دی۔ انگلش ٹیم کے اگلے سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ ترجمان انگلش  کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کرادرا ادا کریں گے لیکن دورے کے حوالے سے حتمی فیصلہ  کرنے سے پہلے سکیورٹی اور صحت کے معاملات کو دیکھنا ہوں گا۔ انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ انگلینڈ کا 2005 کے بعد  پہلا پاکستان کا دورہ ہو گا۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے رواں ہفتے کے آغاز پر انگلش کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے خط لکھا تھا۔ وسیم خان کا مزید کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے دورے سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے دمیان سیریز متاثر نہیں ہو گی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔