Thursday, April 18, 2024

انگلش پریمیر لیگ : چیلسی نے ساﺅتھمپٹن کو ہرا کر مسلسل چوتھا میچ جیت لیا

انگلش پریمیر لیگ : چیلسی نے ساﺅتھمپٹن کو ہرا کر مسلسل چوتھا میچ جیت لیا
October 31, 2016
لندن (ویب ڈیسک) انگلش پریمیر لیگ میں چیلسی نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔ چیلسی نے ساوتھمپٹن کو دو صفر سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ایورٹن نے ویسٹ ہام کو بھی دو صفر سے زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیر لیگ میں چیلسی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔ ساوتھمپٹن کے سینٹ میری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے ساوتھمپٹن کو دو صفر سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔ ساتھ ہی کلب پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ گیا۔ چیلسی کے ایڈن ہیزرڈ نے چھٹے ہی منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی جسے 55ویں منٹ میں ڈیگو کوسٹا نے دگنا کر دیا۔ ساوتھمپٹن کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ پریمئیر لیگ کے ایک اور میچ میں ایورٹن نے ویسٹ ہام کو دو صفر سے شکست دی۔ ایورٹن کی جانب سے رومیوکاکو اور راس بارکلے نے گول سکور کیے۔