Wednesday, April 24, 2024

انگلش پریمیئرلیگ،مانچسٹرسٹی نے ٹوٹنہم کو شکست دیدی

انگلش پریمیئرلیگ،مانچسٹرسٹی نے ٹوٹنہم کو شکست دیدی
October 30, 2018
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمئیر لیگ فٹبال میں سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، اہم معرکے میں مانچسٹر سٹی نے ٹوٹنہم کے خلاف ایک صفر سے کامیابی سمیٹی،  فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول ریاد مہاریز نے اسکور کیا۔ انگلش پریمئیر لیگ میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور میچز جاری ہیں،اہم معرکے میں مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں،مانچسٹر سٹی نے میچ کا جارحانہ آغازکیا اور چھٹے منٹ میں مہاریز نے گول داغ کر سٹی کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی آئی، دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے لیے خوب جان لڑائی ، لیکن کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی۔ اس فتح کیساتھ مانچسٹر سٹی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ بھی جما لیا۔ سٹی 26 پوائنٹس کیساتھ پہلے اور ٹوٹنہم 21 پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔