Friday, April 26, 2024

انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول نے مانچسٹریونائیٹڈ کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول نے مانچسٹریونائیٹڈ کو شکست دیدی
December 17, 2018
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں زبردست مقابلے جاری ہیں جہاں  لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا جبکہ ساؤتھ ہمپٹن نے آرسنل کو تین دو سے شکست دی۔ این فیلڈ میں ہونے والے میچ میں 24 ویں منٹ میں سادیو مانے نے گول داغ کر لیورپول کو برتری دلا دی ،میچ کے  33 ویں منٹ میں یونائیٹڈکےجیسی لینگارڈ نے گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں لیورپول چھائی رہی اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مزیددوگول اسکور کیے اور میچ اپنے نام کیا ، اس جیت کے ساتھ لیورپول نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی قبضہ جما لیا۔ ایک اور میچ میں ساؤتھ ہمپٹن نے آرسنل کو  دلچسپ مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، ساؤتھ ہمپٹن کے کھلاڑی ڈینی نے دو بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔