Thursday, March 28, 2024

انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل لگاتار دوسری بار مانچسٹر سٹی کے نام

انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل لگاتار دوسری بار مانچسٹر سٹی کے نام
May 13, 2019
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل لگاتار دوسری بار مانچسٹر سٹی کے نام ہو گیا ، فائنل میں مانچسٹر سٹی نے برنگٹن کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی ۔ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے  ایک اور اعزازاپنے نام کر لیا ، لگاتار دوسری بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، ٹائٹل ریس کے لیے لیورپول اور سٹی میں سخت مقابلہ ہوا۔ مانچسٹر سٹی نے 98 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، لیورپول 97 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے سٹی نے لیگ کے آخری میچ میں چار ایک سے کامیابی سمیٹی ، برنگٹن نے میچ کے 27 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی ۔ مانچسٹر سٹی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئےچار گول اسکور کیے اور چوتھی بار پریمیئر لیگ کی ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل کیا۔