Saturday, April 27, 2024

انگلش پریمیئر لیگ، چیلسی کو اپ سیٹ شکست، آرسنل نے نارویچ سٹی کو آئوٹ کلاس کردیا

انگلش پریمیئر لیگ، چیلسی کو اپ سیٹ شکست، آرسنل نے نارویچ سٹی کو آئوٹ کلاس کردیا
July 2, 2020
لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے میں چیلسی کو اپ سیٹ شکست کا  سامنا، ویسٹ ہیم نے چیلسی کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو کےمقابلے میں تین گول سے شکست دی، آرسنل نے نارویچ سٹی کو چار صفر سے شکست دی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، ویسٹ ہیم نے چیلسی کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا، آرسنل نے نارویچ سٹی کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ چیلسی اور ویسٹ ہیم کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک، گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر ویسٹ ہیم نے گول داغ کر برتری حاصل کر لی، 72 ویں منٹ میں ولین نے گول کر کے ایک بار پھر میچ برابر کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں آندرے یارمولینکو نے گیند کو جال میں پھینک کر ویسٹ ہیم کو کامیابی دلائی۔ دوسرے میچ میں آرسنل نے نارویچ سٹی کو چار صفر سے شکست دی۔