Monday, May 13, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی نے ایورٹن کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی نے ایورٹن کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیدی
March 9, 2021

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے دی، ،ایورٹن کے بین گوڈفرے نے اون گول کیا، ویسٹ ہم یونائیٹڈ نے لیڈز یونائیٹڈ کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگ میں سنسنی خیزمقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، انگلش پریمئیر لیگ میں چیلسی نے حریف ایورٹن کی ٹیم کو دو صفر سے آؤٹ کلاس کر دیا ۔

ایورٹن کے بین گوڈفرے نے چیلسی کے کائی ہاروٹز کے پاس پر اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کر دیا، 65ویں منٹ میں جورگینو کی پنلٹی کک پر گول نے ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنا دیا ۔

پریمئیر لیگ کے ایک اور میچ میں ویسٹ ہم یونائیٹڈ نے لیڈز یونائیٹڈ کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی ، لینگرڈ اور ڈاسن نے ایک ایک گول کیا ،،چیلسی پریمئیر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے جبکہ ویسٹ ہم پانچویں نمبر پر آگئی۔

اٹالین فٹبال لیگ میں انٹر میلان نے اٹلانٹا کو ایک صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، انٹر کی طرف سے سکرینر نے واحد گول کیا ۔