Saturday, April 27, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم نے برنلے کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم نے برنلے کو شکست دیدی
October 27, 2020

ٹوٹنہم نے حریف ٹیم کو ایک صفر سے دھول چٹائی ۔  فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول سن  ہیونگ نے کیا۔

ادھر جرمن فٹبال لیگ میں لیور کوسن  کا مقابلہ اگسبرگ سے ہوا ، لیورکوسن کی ٹیم نے شاندار  کھیل پیش کرتے ہوئے میچ میں تین ،ایک سے کامیابی سمیٹی ۔ لیور کوسن کی جانب سے لوکاس الاریو  نے دو گول اسکور کیے۔

اٹالین فٹبال لیگ میں اے سی میلان  اور روما کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں دونوں ٹیموں کے درمیان  دلچسپ مقابلہ ہوا،سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ تین ،تین گول سے برابر رہا۔