Saturday, May 11, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم ، برائٹن ،لیور پول اور لیسٹر سٹی نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم ، برائٹن ،لیور پول اور لیسٹر سٹی نے اپنے میچز جیت لئے
September 21, 2020

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمئیر لیگ   میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں  ۔ ٹوٹنہم  ،برائٹن لیور پول  اور لیسٹر سٹی نے اپنے  میچز جیت لئے ۔ چیلسی، نیو کیسل ،برنلے اور ساؤتھ ہمپٹن   کی ٹیموں کو شکست  کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلش پریمئیر   لیگ  کے نئے سیز ن  میں ٹیموں میں سنسنی خیز مقابلے  جاری  ۔ لیور پول نے چیلسی کی ٹیم کو دو صفر سے شکست  دے دی۔

لیو ر پول کے ساڈیو مانے  نے دو گول کیے ، چیلسی  کو پہلے ہاف میں ہی  دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا  پڑا  جب کرسٹن سن کو فاؤل پر  ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا ۔

لیگ کے ایک اور  میچ میں ٹوٹنہم نے ساؤتھ ہمپٹن کے خلاف دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی ، ٹوٹنہم کے سان ہیونگ من  نے  شاندا ر کارکردگی دکھاتے ہوئے چار گول داغ دئیے ،ہیری کین نے ایک گول کیا۔

سینٹ جیمز پارک میں ہونے والے میچ میں برائٹن کی ٹیم  نے نیو کیسل کی ایک نہ چلنے دی  اور تین صفر سے  ہرا دیا ،فرنچ فارورڈ  نیل مایو پے  نے  دو ، کونولے نے ایک گول کیا ۔

لیسٹر سٹی نے برنلے کو چار دو سے شکست دے  کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ،ایورٹن دوسرے اور آرسنل تیسرے نمبر پر موجود ہے۔