Wednesday, May 22, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم اور مانچسٹر یونائیٹد نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم اور مانچسٹر یونائیٹد نے اپنے میچز جیت لئے
March 8, 2021

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچ جیت لیے ، ویسٹ بروم اور نیو کاسل یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، اسپینش لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ریال میڈرڈ مقررہ ٹائم تک ایک ایک گول کر سکی۔

دنیا بھر کی فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، انگلش پریمئیر لیگ میں ٹوٹنہم نے کرسٹل پیلس کو چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست سے دی ۔

ٹوٹنہم کی طرف سے گیرتھ بیل اور ہری کین نے دو دو گول کیے،ٹوٹنہم کی لیگ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے ، ایک اور میچ میں فلہم نے لیور پول کی ٹیم کو ایک صفر سے ہرا دیا ، فلہم کے لیمینا نے ایک گول کیا۔

 مانچسٹر یونائیٹڈ نے مانچسٹر سٹی کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی، پہلے ہاف میں  فاتح ٹیم کی جانب سے برونو فرنینڈس نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی ،دوسرے ہاف میں لیوک شاہ نے بال جال میں پہنچا کر مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت کو یقینی بنا دیا ۔

 ویسٹ بروم اور نیو کاسل یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ،اسپینش لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ریال میڈرڈ مقررہ ٹائم تک ایک ایک گول کر سکی  اور میچ برابری پر ختم ہوا ۔