Friday, April 26, 2024

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کی لیسٹرسٹی کو دو ایک سے شکست

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کی لیسٹرسٹی کو دو ایک سے شکست
May 19, 2021

لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے لیسٹرسٹی کو دو ایک سے شکست دے دی۔

چیلسی نے ایف اے کپ کی فاتح لیسٹرسٹی کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ چیلسی کی طرف سے  ریوڈیگر  اور  جوریگہو نے ایک ایک گول کیا۔

لیگ کے اہم میچ میں برائٹن کی ٹیم  نے مانچسٹر سٹی  کے خلاف تین دو سے  کامیابی حاصل کی۔ برائٹن کے ٹروسارڈ ویبسٹر اور برن نے گول اسکور کیے۔ مانچسٹر سٹی کے کانسیلو کو ریڈ کارڈ کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ ساڑھے سات ہزار تماشائیوں نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔

لیڈز یونائیٹڈ نے  ساؤتھ ہیمپٹن کو دو صفر سے ہرا دیا۔ لیڈز کے بیمفورڈ اور رابرٹز نے گول کر کے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ آٹھ ہزار تماشائیوں نے بھی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور فلہم کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ مانچسٹر  کے ایڈنسن کوانی  اور فلہم کے برائن نے ایک ایک گول کیا۔