Monday, May 6, 2024

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے نیو کاسل کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ میں  چیلسی نے نیو کاسل کو شکست دیدی
August 27, 2018
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ کے زبردست مقابلے جاری ہیں ،اہم مقابلے میں چیلسی نے نیوکاسل کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا۔ انگلش پر یمئیر لیگ  میں  ایکشن اور تھرل سے بھرپور مقابلوں میں  تمام ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے خوب جان لڑا رہی ہیں ،اہم معرکے میں نیو کاسل کی  ٹیم چیلسی سے ٹکرائی  ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے   لیکن کو ئی بھی ٹیم گول نہ کر پائی، دوسرے ہاف کے شروع سے ہی چیلسی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔میچ کا پہلا گول 76 ویں منٹ میں چیلسی کی طرف سے ایڈن ہزاڈ نے پینلٹی پر اسکور کیا ۔ میچ کے 83ویں منٹ میں  نیو کاسل یونائیٹڈ کے کھلاڑی جوسیل نے  گول کر حساب برابر کر دیا ، 87 ویں منٹ میں  نیو کاسل یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایڈلن  نے اون گول کرکے کر چیلسی کو پھر برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام  تک برقرار رہی۔