Thursday, April 25, 2024

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برنلے کی جیت

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برنلے کی جیت
January 28, 2021

مانچسٹر (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، مانچسٹر یونائیٹڈ کو شیفیلڈ یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا۔ شیفیلڈ یونائیٹڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ برنلے نے آسٹن ولا کو تین، دو سے مات دےدی۔

انگلش پریمیئرفٹبال لیگ میں بڑ اپ سیٹ ہوگیا، مانچسٹر یونائیٹڈ کو شیفیلڈ یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا، برنلے نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ چیلسی اور ولور ہیمپٹن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور شیفیلد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، شیفیلڈ یونائیٹڈ کا آغاز اچھا رہا اور 23 ویں منٹ میں کین برائن نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف کے 64 ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ہیری میگوئیر نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا لیکن 74 ویں منٹ اولیور بروک نے گول کر کے شیفیلیڈ یونائیٹڈ نے دو، ایک سے میچ اپنے نام کرلیا۔

دوسرے میچ میں آسٹن ولا اور برنلے کی ٹیمیں میدان میں اتریں، برنلے نے آسٹن ولا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے مات دے دی، چیلسی اور ولور ہیمپٹن کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔