Friday, April 26, 2024

انگلش پریمیئر لیگ میں لسٹر سٹی، اٹالین فٹبال لیگ میں فورینٹینا نے میدان مار لیا

انگلش پریمیئر لیگ میں لسٹر سٹی، اٹالین فٹبال لیگ میں فورینٹینا نے میدان مار لیا
October 26, 2020

لندن ( 92 نیوز)دنیا بھر کی فٹبال لیگز میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں ۔ انگلش پریمیئر لیگ  میں لسسٹر سٹی نے آرسنل  کو ایک صفر سے شکست دےدی ، اٹالین فٹبال لیگ میں فورینٹینا نے اوڈینیزے کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔

اٹالین فٹبال لیگ میں فورینٹینا  اور اوڈینیزے  کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ فورینٹینا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین  گول سے شکست دےدی۔

فرنچ فٹبال لیگ میں لیون کا مقابلہ موناکو سے ہوا ، لیون نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے  حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے مات دے دی۔