Thursday, April 25, 2024

انگلش پریمیئر لیگ میں آج 6 میچ کھیلے جائینگے، لیور پول اور واٹفورڈ میں جوڑ پڑے گا

انگلش پریمیئر لیگ میں آج 6 میچ کھیلے جائینگے، لیور پول اور واٹفورڈ میں جوڑ پڑے گا
December 14, 2019
مانچسٹر (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں آج مزید 6 میچ کھیلے جائیں گے۔ دن کا پہلا مقابلہ لیور پول اور واٹفورڈ کا کے درمیان ہوگا۔ لیور پول 46 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم ہے، لیور پول اب تک ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم رہی ہے جس نے 16 میں سے 15 مقابلوں میں فتح سمیٹی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔ پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی دوسرے اور مانچسٹر یونائٹیڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔آج کے دیگر میچوں میں برنلی اور نیوکاسل، چیلسی اور بورن ماؤتھ، لیسٹر اور ناروچ مدمقابل ہوں گی جبکہ شفیلڈ یونائٹیڈ کا ایسٹن ویلا اور ساؤتھ ہمپٹن کا ویسٹ ہام سے جوڑ پڑے گا۔