Monday, May 6, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹرسٹی نے لیورپول کو دو گول سے شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹرسٹی نے لیورپول کو دو گول سے شکست دیدی
January 4, 2019
لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹرسٹی نے لیورپول کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ پہلی پوزیشن پر قبضے کے لیے ٹیموں کی سرتوڑ کوششیں بھی جاری ہیں۔ ایک بڑےمیچ میں مانچسٹر سٹی نے لیورپول کو شکست دے دی۔ اتحاد اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے۔ پہلی کامیابی مانچسٹرسٹی کو ملی جب 40 ویں منٹ  میں اگویرو نے گول کرکےاپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا ، 64 ویں منٹ میں لیورپول کے فرمینو نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ 72ویں منٹ میں لاریو سانے نے سٹی کی طرف سے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو پھر برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ لالیگا کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ اور ولاریال کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ ریال میڈرڈ کی طرف سے کریم بینزیما اور رافائیل ویرین نے گول اسکور کیے۔