Thursday, May 9, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین صفر سے شکست دے دی

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین صفر سے شکست دے دی
July 10, 2020
 لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین صفر سے شکست دے دی۔ مانچسٹر یونائٹڈ کی ٹیم آسٹن ولا سے ٹکرائی، یونائیٹڈ  نے  شاندار کھیل  کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور پورے میچ میں آسٹن ولا کی ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہ دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے فرنینڈس، گرین ووڈ اور پال پوگبا نے ایک ، ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں ایورٹن اور ساؤتھمپٹن کے درمیان جبکہ آسٹن ولا کی جانب سے میچ کے دونوں ہاف میں کوئی بھی کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں ایورٹن اور ساؤتھمپٹن ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دلچسپ مقابل کے بعد دونوں ٹیموں کا میچ ایک ،ایک گول  سے برابر رہا۔