Friday, April 26, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم کو شکست دیدی
August 11, 2019
لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں  دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے  ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے  ویسٹ ہیم کو شکست دے دی ۔ انگلش پریمئیر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں  جہاں  دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے  ویسٹ ہیم کو پانچ صفر سے شکست دیدی ۔ کھیل کے  25ویں منٹ میں فاتح ٹیم  نے گول داغ کر برتری حاصل کر لی، پہلے ہاف میں مانچسٹر سٹی کو ایک صفر کی  برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں  ویسٹ ہیم کم بیک کرنے میں ناکام رہی اور مانچسٹر سٹی نے جارحاںہ کھیل پیش کرتے ہوئے چار گول اسکور کیے ،فاتح ٹیم  کے رحیم اسٹرلنگ نے تین گول اسکور  کرکے  ٹیم کی جیت میں اہم کردار دا کیا۔ مانچسٹر  سٹی کی جانب سےگبرائیل  اور سرائیگو اگویرونے بھی  ایک ،ایک گول اسکور کیا۔