Saturday, April 27, 2024

انگلش پریمیئر لیگ: لیور پول کی سوانزی کو  0-1 سے شکست

انگلش پریمیئر لیگ: لیور پول کی سوانزی کو  0-1 سے شکست
March 17, 2015
لیورپول(ویب ڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پورل نے سوانزی کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ لیور پول اور سوانزی کے درمیان میچ سوانزی کے ہوم گرائونڈ پر کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے ہاف میں میزبان ٹیم نے مضبوط حریف کا اپنے گول پر کوئی بھی حملہ کامیاب نہ ہونے دیا۔ دوسرے ہاف کےاڑسٹھویں منٹ میں لیورپول کے ہینڈرسن نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کر دیا۔ میچ کے بعد  لیور پول کے کوچ برینڈن راجرز نے کہا ہے کہ انہوں نے مانچسٹر سٹی سے آگے نکلنے پر نظریں جما لی ہیں۔ مانچسٹر سٹی لیگ ٹیبل میں اس وقت  دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ لیور پول کی پانچویں پوزیشن ہے۔ ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹوٹنہم کو شکست دے دی۔