Friday, May 10, 2024

انگلش پریمیئر لیگ، لیور پول نے ولور ہیمپٹن کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ، لیور پول نے ولور ہیمپٹن کو شکست دیدی
December 7, 2020

لندن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، لیور پول نے ولور ہیمپٹن کو چار صفر سے شکست دےدی، دوسرے میچ میں ٹوٹنہم نے آرسنل کو دو صفر سے مات دی، لیسسٹر سٹی نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو دو ایک سے ہرادیا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں سنسنی اور ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ۔  اہم مقابلوں میں لیورپول، ٹوٹنہم اور لیسسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

لیور پول کی ٹیم ولور ہیمپٹن سے ٹکرائی، پہلے ہاف میں لیور پول نے محمد صلاح کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جبکہ دوسرے ہاف میں لیور پول کی ٹیم نے مزید تین گول داغ کر چار صفر سے میچ اپنے نام کرلیا۔

دوسرے معرکے میں ٹوٹنہم اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑا، ٹوٹنہم کی ٹیم نے پہلے ہاف میں ہی  دو گول اسکور کرکے میچ میں پوزیشن مستحکم بنالی، دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور ٹوٹنہم نے دو صفر سے میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

آخری مقابلے میں لیسسٹر سٹی اور شیفیلٖڈ یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں،لیسسٹر سٹی نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔