Saturday, April 20, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، لیور پول نے ساؤتھ ہمپٹن کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ ، لیور پول نے ساؤتھ ہمپٹن کو شکست دیدی
April 6, 2019

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں ٹائٹل پر قبضہ جمانے  کی جنگ میں تیزی آگئی ، لیور پول نے  ساؤتھ ہمپٹن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

لیور پول کی جانب سے نبی کیٹا ،محمد صلاح اور ہینڈرسن نے ایک ،ایک  گول اسکور کیا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، لیور پول نے ساؤتھ ہمپٹن کوہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔

ساؤتھ ہمپٹن نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور نویں منٹ میں شین لانگ نے گول کر کے ساؤتھ ہمپٹن کو برتری دلا دی۔

میچ کے  36ویں منٹ میں لیور پول نے کم بیک کیا اور نبی کیٹا  نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کردیا ۔

میچ کے دوسرے ہاف میں لیور پول  حریف ٹیم پر چھائی رہی اور دو گول اسکور  کیے، 80ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے گول داغ کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی جبکہ 86ویں منٹ میں ہینڈرسن نے گول کر کے لیور پول کو تین ،ایک سے کامیابی سے ہمکنار کیا۔

انگلش پریمیئر لیگ  کے  پوائنٹس ٹیبل پر لیورپول پہلے اور مانچسٹر سٹی دوسرے  نمبر پر ہے ۔