Friday, April 19, 2024

انگلش پریمیئر لیگ، ساؤتھمپٹن کی نارویچ سٹی کومات، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کا مقابلہ برابر

انگلش پریمیئر لیگ، ساؤتھمپٹن کی نارویچ سٹی کومات، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کا مقابلہ برابر
June 20, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں ایکشن سے بھرپور میچوں کا سلسلہ جاری ہے، ساؤتھمپٹن نے نارویچ سٹی کو تین صفر سے مات دےدی، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں کانٹے کے مقابلے اور ٹیموں کی ٹائٹل کی جیت کے لیے کوشش جاری ہے۔ پہلے میچ میں نارویچ سٹی اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، ساؤتھمپٹن نے حریف ٹیم کو مکمل طور پر دباؤ میں رکھا اور نارویچ سٹی کو گول کرنے کا موقع فراہم نہ کیا، ساؤتھمپٹن نے تین صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، ٹوٹنہم نے میچ کے آغاز میں ہی گول کر کے برتری حاصل کرلی تھی لیکن اس کی جیت کی امیدیں اس وقت ختم ہو گئیں جب میچ کے اختتامی لمحات میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے برونو فرنینڈس نے پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول داغ کر میچ برابر کر دیا۔