Friday, May 17, 2024

انگلش پریمیئر لیگ، ساؤتھمپٹن نیو کاسل کو ہراکر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی

انگلش پریمیئر لیگ، ساؤتھمپٹن نیو کاسل کو ہراکر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی
November 7, 2020
برائٹن (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ساؤتھمپٹن نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ ساؤتھمپٹن نے نیو کاسل کو دو صفر سے مات دی، برنلے اور برائٹن کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ساؤتھمپٹن اور نیو کاسل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، ساؤتھمپٹن کی ٹیم آغاز سے ہی حریف ٹیم پر حاوی رہی اور ساتویں منٹ میں چی ایڈمز نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی نیو کاسل کی ٹیم میچ میں واپسی کرنے میں ناکام رہی اور 82ویں منٹ میں ایڈم  آرمسٹرونگ نے گول داغ کر ٹیم کو دو صفر سے کامیابی دلائی۔ ایک دوسرے میچ میں برنلے اور برائٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔