Saturday, April 27, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، آسٹن ویلا نے نیو کاسل کو دھول چٹا دی

انگلش پریمیئر لیگ ، آسٹن ویلا نے نیو کاسل کو دھول چٹا دی
November 26, 2019
لندن ( 92 نیوز)  انگلش پریمیئر لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں جہاں  آسٹن ویلا نے نیو کاسل کو  دو صفر سے شکست دے دی ۔ آسٹن ویلا نے دونوں گول فری ککس پر کیے ، فاتح ٹیم کی جانب سے ہوری ہین اور الغازی نے ایک ،ایک گول اسکورکیا۔ انگلش پریمیئر لیگ  میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، آسٹن ویلا نے  نیو کاسل کو دو صفر سے مات دے دی، آسٹن ویلا کی ٹیم آغاز سے ہی حریف ٹیم پر چھائی رہی۔ نیو کاسل کی ٹیم کے کھلاڑی کو حریف ٹیم کے پلیئر کو دھکا دینا مہنگا پڑ گیا جس پر آسٹن ویلا  کی ٹیم کو فری کک دی گئی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوری ہین  نےگول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ کھیل کے 36ویں منٹ میں آسٹن ویلا نے ایک بار پھر فری کک پر گول کرتے ہوئے اپنی برتری دگنی کرلی۔ دوسرے ہاف میں  دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں اور آسٹن ویلا نے دوصرف سے کامیابی سمیٹی اور پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجے ترقی پائی۔