Monday, May 13, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل نے کارڈف سٹی کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل نے کارڈف سٹی کو شکست دیدی
January 30, 2019
لندن  ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔  آرسنل نے کارڈف سٹی کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے میدان مار لیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے خوب جان لڑائی مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی، دوسرے ہاف میں ابومیانگ اور لاکازیٹ نے گول کر کے آرسنل کو برتری دلا دی۔ میچ کے آخری لمحات میں کارڈف سٹی کے کھلاڑی نے گول کر کے میچ کا اسکور دو ایک کر دیا جو اختتام تک برقرار رہا ۔ دوسرے میچ میں  نیو کاسل یونائیٹڈ نے مانچسٹر سٹی کو ہرا کر سٹی کی ٹائٹل ریس خطرے میں ڈال دی ، سٹی نے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی ۔ نیو کاسل نے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے میچ اپنے نام کیا۔ مانچسٹر یونائیٹد اور برنلے کا میچ دو ،دو گول سے برابر رہا۔ برنلے کے دو گول کر کے میچ میں برتری حاصل کر لی۔ یونائیٹڈ نے شاندار کم بیک اور آخری تین منٹ میں دو گول کر کے میچ دو دو گول سے برابر کر  دیا۔