Thursday, April 18, 2024

انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل نے واٹفورڈ کو شکست دیدی

انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل نے واٹفورڈ کو شکست دیدی
April 16, 2019

لندن ( 92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے واٹفورڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ میچز جاری ہیں ، اہم میچ میں  آرسنل نے واٹفورڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا، آرسنل کے کھلاڑی اوبامیانگ  نے میچ کے 10 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی، مخالف ٹیم کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب اٹالین فٹبال لیگ سیری اے میں اٹلانٹا اور امپولی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے مگر کسی ٹیم کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

لالیگا میں ریال میڈرڈ اور لیگانس کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ، لیگانس کے کھلاڑی جوناتھن سلوا نے 45 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔

 دوسرے ہاف میں میڈرڈ نے اچھا کھیل پیش کیا  اور 51 ویں منٹ میں کریم بینزیما نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔