Thursday, April 25, 2024

انگلش پریمئیر لیگ، ویسٹ ہیم نے ویٹ فورڈ کو شکست دیدی

انگلش پریمئیر لیگ، ویسٹ ہیم نے ویٹ فورڈ کو شکست دیدی
July 18, 2020
لندن (92 نیوز) انگلش پریمئیرلیگ میں ویسٹ ہیم نے ویٹ فورڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ پریمئیر لیگ میں ایکشن اور انٹرٹینمٹ سے بھر پورمقابلے جاری ہیں، ویسٹ ہیم نے ویٹ فورڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، ویسٹ ہیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ویٹ فورڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ ویسٹ ہیم کی ٹیم نے پہلے ہاف میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو بے بس کیے رکھا، 6 ویں منٹ میں مائیکل انتونیو نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ چند منٹ کے وقفے پر ٹامس سوچک نے گیند کو جال میں پھینک کر ویسٹ ہیم کی برتری دگنی کر دی، 36 ویں منٹ میں ڈیکلن رائس نے گول کرکے ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنا دی۔