Sunday, September 8, 2024

انگلش ٹیم کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں : مصباح الحق

انگلش ٹیم کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں : مصباح الحق
July 14, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے لارڈز میں شروع ہو رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انگلش میڈیا کیا کہتا ہے اس کی پروا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج سے لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ انگلش میڈیا شاہینوں کو دباو¿ کے جال میں پھنسانے کے لیے تابڑتوڑ حملے کر رہا ہے لیکن کپتان کے حوصلے بلند ہیں۔ مصباح الحق انگلش ٹیم کو شکست دینے کےلئے پراعتماد ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان انیس سو چون سے دو ہزار سولہ کے درمیان تئیس ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں جن میں سے تیرہ کی میزبانی انگلینڈ اور دس کی پاکستان نے کی۔ مجموعی طور پر ستتر ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان کو اٹھارہ میں فتح اور بائیس میں شکست ہوئی جبکہ سینتیس میچ برابری پر ختم ہوئے۔ پاکستان کی آخری دو ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں اور دونوں پاکستان نے جیت لیں۔ قومی ٹیم پورے چھ سال بعد انگلش سرزمین پر کوئی سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ گرین شرٹس انہیں مایوس نہیں کریں گے۔