Friday, April 19, 2024

انگلش ٹیم ورلڈ کپ جیتنے پر برطانوی وزیر اعظم کی مہمان بنی

انگلش ٹیم ورلڈ کپ جیتنے پر برطانوی وزیر اعظم کی مہمان بنی
July 16, 2019
لندن ( 92 نیوز) انگلش ٹیم ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے بعد برطانوی وزیراعظم  کی مہمان بنی، وزیراعظم تھریسامے نے کھلاڑیوں کا خود استقبال کیا اور  ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی،انگلش ٹیم نے لارڈز اسٹیڈیم میں شائقین کے ساتھ بھی جیت کا جشن بھی منایا۔ کرکٹ کا بانی44سال بعد بنا کرکٹ کا بادشاہ، اس عظیم کامیابی پر جشن تو بنتا ہی ہے،انگلش ٹیم نے ورلڈکپ  جیتا تو کھلاڑی برطانوی وزیراعظم کے مہمان بنے۔ کپتان  این مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچی جہاں وزیر اعظم تھریسامے نے پرتپاک استقبال کیا۔ برطانوی وزیراعظم نےورلڈچیمپئنز کی حوصلہ افزائی کی،وزیراعظم ہاؤس کے باہر ٹیم اور تھریسامے نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس سے قبل انگلش ٹیم نے لارڈز اسٹیڈیم میں نوجوان تماشائیوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں فتح کا جشن منایا،کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا اور شائقین کو آٹو گراف دیے ۔ انگلینڈ فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار عالمی چیمپئن بنا۔