Tuesday, April 23, 2024

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر دو سالہ پابندی ہٹا دی گئی

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر دو سالہ پابندی ہٹا دی گئی
July 13, 2020
 لندن (92 نیوز) انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر دو سالہ پابندی ہٹا دی گئی۔ کھیلوں کے مقدمات سننے والی عدالت نے کلب کو مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے کلیئر قرار دے دیا۔ رواں سال فروری میں یورپین فٹبال کی منتظم  تنظیم یوئیفا نے اعلان کیا تھا کہ مانچسٹر سٹی کلب کی انتظامیہ مانچسٹر سٹی کلب کی انتظامیہ پر دو ہزار بارہ سے دو ہزار پندرہ کے درمیان   سنگین مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہے۔ جس کی وجہ سے اس پر دو سال کی پابندی اور تیس ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی اپیل پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے اس پر عائد دو سال کی پابندی ہٹا دی ۔ عدالت نے یوئیفا کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر جرمانہ 30 ملین یورو سے کم کر کے 10 ملین یورو کر دیا ۔ اس فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی اگلا پریمیئر لیگ سیزن کھیلنے کی اہل ہوگئی ہے ۔