Monday, September 16, 2024

انگلش فٹبال لیگ،چیلسی نے ویسٹ بروم کو تین صفر سے شکست دے دی

انگلش فٹبال لیگ،چیلسی نے ویسٹ بروم کو تین صفر سے شکست دے دی
February 13, 2018

لندن ( 92 نیوز ) انگلش فٹبال لیگ میں چیلسی نے ویسٹ بروم کو 0-3 سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈن ہیذرڈ نے دو گول اسکور کئے ۔

پریمئیر لیگ میں ایکشن سے بھرپورمقابلے جاری ہیں جن میں ویسٹ بروم اور چیلسی  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

چیلسی نے 25ویں منٹ میں گول کر کےبرتری حاصل کر لی جبکہ  پہلے ہاف میں ویسٹ بروم کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی ۔

دوسرے ہاف میں بھی چیلسی نے شاندار کھیل پیش کیا اور63ویں  منٹ میں وکٹر موسس نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔

اکہترویں منٹ میں ایڈن ہیذرڈ نے گول داغ کر چیلسی کو تین صفر سے کامیابی دلوائی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈن ہیذرڈ نے دوگول اسکور کیے۔