Friday, March 29, 2024

انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کو لائن اینڈ لینتھ ہی بھلا دی

انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کو لائن اینڈ لینتھ ہی بھلا دی
August 30, 2016
نوٹنگھم(92نیوز)انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کو لائن اینڈ لینتھ بھلا دی گرین شرٹس کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کر دیا۔ پاکستان باؤلرز کے خلاف مجموعی طور پر سولہ چھکے اور تینتالیس چوکے لگے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سب سے سینئر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے انہوں نے دس اوورز میں ایک سو دس رنز کھائے میزبان بلے بازوں  کا جارحانہ موڈ دیکھ کر ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ محمد عامر پر بھی گرین شرٹس کو بہت بھروسا تھا لیکن ان کی کارکردگی نے بھی مایوس کیا۔ وہ بھی دس اوورز میں ایک وکٹ حاصل نہ کر پائے اور میزبان ٹیم کو بہتر رنز  بھی دے دیئے۔ نو آموز حسن علی کے حصے میں بھی دس اوورز آئے جن میں انہوں نے چوہتر رنز دیئے تاہم وہ اس لحاظ سے بہتر رہے کہ دو وکٹیں بھی حاصل کر لیں۔ سپنر یاسر شاہ کا جادو بھی چھو منتر ہو گیا۔ وہ چھے اوورز میں اڑتالیس رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ شعیب ملک نے بھی تین اوورز میں  چوالیس رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ کپتان اظہر علی بھی کیوں کسی سے پیچھے رہتے۔ انہوں نے بھی ایک اوور کرایا اور بیس رنز کھا کر باؤلنگ کی ناکامی میں اپنا حصہ ڈالا۔ محمد نواز کی کارکردگی قدرے بہتر رہی۔ انہوں نے دس اوورز میں باسٹھ رنز دیئے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔