Thursday, April 18, 2024

انگلش باؤلر کریگ اور آسٹریلوی باؤلر مچل اسٹار چوتھے ٹیسٹ سے باہر

انگلش باؤلر کریگ اور آسٹریلوی باؤلر مچل اسٹار چوتھے ٹیسٹ سے باہر
December 24, 2017

لندن ( 92 نیوز ) انگلش فاسٹ باؤلر کریگ اورٹن ایشز سیریز کے چوتھے میچ سے باہر ہو گئے ۔ کریگ اورٹن ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بیٹنگ کی دوران پسلی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ۔ اسکین رپورٹ کے مطابق ان کی پسلی میں فریکچر ہے جسے مکمل فٹ ہونے میں وقت لگے گا۔
انگلش ٹیم انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کریگ اورٹن سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔
دوسری جانب آسٹریلیا کو بھی چوتھے ٹیسٹ سے قبل فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی انجری کی صورت میں دھچکا لگاہے ۔ مایہ ناز باؤلر انگلینڈ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ منگل سے میلبرن میں شروع ہوگا۔