Friday, April 26, 2024

انگریزی لغت میں نئے لفظ ’’مودی لائز‘‘ کا اضافہ ہوچکا ، راہول گاندھی

انگریزی لغت میں نئے لفظ ’’مودی لائز‘‘ کا اضافہ ہوچکا ، راہول گاندھی
May 16, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی کانگریس پارٹی کے سربراہ راہول گاندھی نے کہا انگریزی لغت میں نئے لفظ ’’مودی لائز‘‘ کا اضافہ ہوچکا جو دنیا میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کے بارے میں ایک نیا نعرہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی جتنے جھوٹ بولتے ہیں ان کا نام انگریزی لغت میں شامل کردیا ہے ۔ بھارت میں انتخابی مہم اپنے اختتام کے قریب پہنچ گئی۔ آخری مرحلے سے قبل بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظی جنگ بھی تیز ہوگئی ہے۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں لکھتے ہیں انگلش لغت میں ایک نیا لفظ ہے۔ جو کہ"مودی لائی LIE" ، اس کے ساتھ ہی انھوں نے لغت کے صفحے کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ اپنی دوسری ٹویٹ میں راہول لکھتے ہیں مودی لائی ایک نیا لفظ ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہوچکا ہے۔ یہاں ایک ویب سائٹ بھی ہے جس میں مودی کے بہترین جھوٹ رکھے گئے ہیں۔ چوکیدار چور ہے کے مقابلے میں مودی جی نے میں بھی چوکیدار ہوں کا ٹرینڈ متعارف کرایا تھا۔ راہول کے اس حملے پر مودی کی کیا حکمت عملی ہوگی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔