Saturday, April 20, 2024

انگریزی اخبار کو جھوٹی خبردینے والا کردار سامنے آنا چاہیے : وزیرداخلہ

انگریزی اخبار کو جھوٹی خبردینے والا کردار سامنے آنا چاہیے : وزیرداخلہ
October 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)انگریزی اخبار کو جھوٹی خبر دینے والا کردار سامنے آنا چاہیے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے نان اسٹیٹ فیکٹر کے حوالے سے آرمی چیف اور وزیر اعظم میں تلخی کی خبر جھوٹ ہے آرمی چیف نے وزیراعظم سے متنازعہ خبرکے حوالے سے پوچھا ہے۔  پرویز رشید کو صحافی سے کہنا چاہیے تھا کہ یہ بات غلط ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کو غلط انداز میں قوم کے سامنے پیش کیا گیا ۔اُس کردار کو تلاش کر رہے ہیں جس نے جھوٹی خبر اخبار کو دی پرویز رشید کا قصور خبر کو نہ رکوانا ہے نان سٹیٹ ایکٹرز کے حوالے سے آرمی چیف اور وزیر اعظم میں تلخی کی خبر جھوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات وزیراعظم کی ہدایت پر کی اس ملاقات میں اسحاق ڈار  اور شہباز شریف بھی موجود تھے کسی غائبانہ عسکری ذرائع کو تسلیم نہیں کرتے۔ دو نومبر  کوپی ٹی آئی کے دھرنے کے حوالے چودھری نثار نے کہا کہ دارالحکومت میں اداروں کا کھلا رکھنا یہ اُن کی ذمہ داری ہے اور ادارے کھلے رہیں گے۔ چودھری نثار نے دو ہزار چودہ  میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی جب دھرنے کے آخری دن تھے تو بھی ان کو زبردستی نہیں اٹھایا۔