Thursday, April 25, 2024

انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ ہے ، فردوس اعوان

انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ ہے ، فردوس اعوان
June 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی  مشیر  برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس  میں قرضوں کے انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ یہ نیشنل ڈویلپمنٹ نہیں صرف پرسنل ڈویلپمنٹ چاہتے ہیں ،،یہ قرضوں کے حقائق عوام سے چھپانا چاہتے ہیں ۔ مشیر  اطلاعات نے کہا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کو مسترد کرنا قومی ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے کے مترادف ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاملے پر کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ناکام شو پر منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے ،کرپٹ عناصر سن لیں ، قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے۔